24 دسمبر 2017 - 13:24
صہیونی وزیر اعظم کو بڑی خوش فہمی، کئی ممالک اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے کی سوچ رہے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نتین یاہو نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےدعوی کیا ہے کہ کئی ممالک اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

نتین یاہو نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے کئی ممالک کے لئے بیت المقدس میں سفارتخانے کھولنے کی راہ ہموار کردی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا دعوی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲